خیبر ٹی وی کا منفرد شو "تماشا” نامور مہمانوں کی میزبانی اور باصلاحیت نوجوانوں کی پذیرائی کی گئی۔
پشاور (رپورٹ: حسن علی شاہ) خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے پشاور سنٹر سے رواں سہ ماہی میں "تماشا” کے عنوان سے ایک منفرد اور دلچسپ شو ہفتہ وار نشر کیا جا رہا ہے۔ اس شو کے میزبان جمشید علیخان ہیں جبکہ پروڈکشن کی ذمہ داری محمد فیھمید خان نے سنبھالی ہے۔
"تماشا” میں ایسی نامور شخصیات کو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جو دوسروں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ معروف کامیڈین سید رحمان شینو ماما ہر ایپیسوڈ میں انٹری دیتے ہیں اور کسی اہم عوامی مسئلے کو طنز و مزاح اور تفریحی انداز میں پیش کرتے ہیں۔
اس شو میں باصلاحیت نوجوانوں کو بھی نمایاں کیا جا رہا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں جیسے کہ سپورٹس، آئی ٹی، ماس کمیونیکیشن، اردو ادب، سائنس و ٹیکنالوجی، اسلامی تعلیمات، تاریخ و ثقافت، آرکائیوز، میوزک، میڈیکل اور جرنلزم میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ "تماشا” کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے پروڈیوسر محمد فیھمید خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔