کیا آپ جانتے ہیں سینکڑوں فلموں کیلئے لازوال گیت لکھنے والا سعید گیلانی کون تھا۔
پشاور( حسن علی شاہ ) سال 1950 میں پشاور کے علاقہ چوک شادی پیر میں ایک سادات گھرانے میں پیدا ھونے والا سعید گیلانی اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد لاہور چلا گیا۔ زمانہ طالبعلمی میں گیت نگاری کا شوق تھا۔ ریڈیو پشاور کے اردو ھندکو موسیقی کے پروگراموں کیلئے بھی لکھتے رہے، مگر جب لاہور پہنچے تو قسمت کی دیوی انکی منتظر تھی۔
فلموں کیلئے گیت لکھنے کی آفرز ملی تو پھر وہ کردیکھایا جو پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقاروں کو بھی حیران کرگیا روبن گھوش۔۔ایم اشرف۔۔ طافو۔۔۔ بابا جی اے چشتی۔۔ نیاز علی۔۔ اور خلیل احد کے علاوہ سہیل رعنا جیسے موسیقاروں نے سعید گیلانی کے لکھے گیتوں کی کمپوزیشن کرکے انکو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پہ پہنچادیا۔ ترنم ناز کا گایا ھوا گیت( کی دم دا بھروسہ یار) انور رفیع کا ( جانو سن زرا) اخلاق احمد کا ( سونا نہ چاندی نہ کوئ محل جان من ) یہ سب گیت سعید گیلانی کے تحریر کردہ ہیں 40 سال تک فلم انڈسٹریمیں بطور گیت نگار خدمات انجام دیں اور آخرکار پشاور واپس آگئے طویل عرصہ علیل رھے اور 3 سال قبل وفات پائی۔