Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, فروری 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آبادخودکش حملے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • اسلام آباد خود کُش دھماکہ، فورسز کی کارروائی میں افغان ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار
    • دہشتگردوں کو نکیل نہ ڈالی تو نتائج مختلف ہوں گے، طاہر اشرفی
    • ایک دن، تین منظرنامے: پاکستان کی مسلسل جدوجہد
    • ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
    • اسلام آباد میں نمازیوں پر حملہ: مسئلہ کہاں ہے؟
    • اسلام آباد دھماکے پر عالمی رہنماوں کا اظہار یکجہتی، وزیراعظم شہبازشریف کا اظہار تشکر
    • تحریکِ انصاف کی سیاست یا قومی سلامتی؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نامزد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے عدالتی کیرئیر پر ایک نظر
    اہم خبریں

    نامزد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے عدالتی کیرئیر پر ایک نظر

    اکتوبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A look at the judicial career of Chief Justice of Pakistan-designate Yahya Afridi
    جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے ۔/فوٹو فائل
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:(اخبار خیبر) سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔

    کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔صدرمملکت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد جسٹس یحیٰ آفریدی 25 اکتوبر کو موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت، وہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بینچ کا حصہ رہے اور  کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے  رکنی لارجر بینچ لا کا حصہ بھی رہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپارليمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان نامزد کردیا
    Next Article جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آبادخودکش حملے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

    فروری 7, 2026

    اسلام آباد خود کُش دھماکہ، فورسز کی کارروائی میں افغان ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار

    فروری 7, 2026

    دہشتگردوں کو نکیل نہ ڈالی تو نتائج مختلف ہوں گے، طاہر اشرفی

    فروری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آبادخودکش حملے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

    فروری 7, 2026

    اسلام آباد خود کُش دھماکہ، فورسز کی کارروائی میں افغان ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار

    فروری 7, 2026

    دہشتگردوں کو نکیل نہ ڈالی تو نتائج مختلف ہوں گے، طاہر اشرفی

    فروری 7, 2026

    ایک دن، تین منظرنامے: پاکستان کی مسلسل جدوجہد

    فروری 7, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    فروری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.