پشاور( حسن علی شاہ سے ) موسیقار گلوکار ماسٹر علی حیدر نے کہا ھے کہ 2004 میں جب پشتو موسیقی یکسانیت کا شکار ھورھی تھی اور اسکے سننے والے بھی بیزار آچکے تھے ایسے میں خیبر ٹی وی ایک خوشگوار تبدیلی لئے سامنے آیا اور پشتو موسیقی اور ڈرامہ کو نئی زندگی بخشی ماسٹر علی حیدر نے یہ بھی کہا کہ خیبر ٹی وی سے قبل جو نوجوان گلوکاری کے شوقین تھے لوگ انکو طعنے دیتے تھے جسکی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان گلوکاری سے گریز کرتے تھے مگر خیبر ٹی وی پہ جب بختیار خٹک۔ ذیک افریدی۔جانس خان ۔۔عرفان خان جیسے سنگرز بطور سنگر سامنے آئے تو شوقیہ سنگرز نے بھی خیبر کا رخ کیا آج لاتعداد سنگرز نامور سنگر بن چکے ہیں۔
Previous Article( احوال پشاور) ایک توجہ طلب اور بامقصد عوامی روڈ شو
Next Article موسیقار اور طبلہ نواز استاد طافو بھی چل بسے