Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کے صدر منتخب
    اہم خبریں نومبر 6, 2024

    ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کے صدر منتخب

    Facebook Twitter Email
    Donald Trump is elected President of the United States
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے،الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مطلوبہ 270 سے تجاوز کر گئی۔ کاملا ہیرس 226 الیکڑول ووٹ ملے،ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہی۔  ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ٹرمپ کومطلوبہ الیکٹورل ووٹ ملتےہی حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا،ڈونلڈٹرمپ کچھ دیرویسٹ پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کریں گے۔ امریکا میں خاتون صدر بننے کی تاریخ رقم نہ ہوسکی،ٹرمپ نے دوسری بار خاتون امیدوار کو شکست سے دوچار کیا،2016 میں ٹرمپ نےہیلری کلنٹن کوشکست دی تھی،2024 میں کاملا ہیرس ٹرمپ سے شکست کھا گئیں۔

    ریپبلکنز صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے 27 ریاستوں میں فاتح سمیٹی،ٹرمپ ٹیکساس،نارتھ ڈکوٹا، آئیوا، ساؤتھ ڈکوٹا، وائیومنگ،کنساس،میسوری ،انڈیانا،ویسٹ ورجینیا،کینٹکی، ٹینیسی،آرکنساس،اوکلا ہوما، ساوتھ کیرولائنا،نارتھ کیرولائنا۔الاباما، مسی سپی، لوزیانا،فلوریڈا، اوہائیو،مونٹانا، یوٹاہ،ایڈاہو،جارجیا، وسکانسن سے کامیاب ہوئے۔

    جبکہ ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس نےکیلیفورنیا،اوریگن ،واشنگٹن ،نیوہیمپاشائر، الینوائے،میری لینڈ ، نیو جرسی ،کنیکٹی کٹ،میسا چوسٹس ،نبراسکا، ہوائی،ورجینیا،ورمونٹ اورمینے اورکولمبیا میں کامیابی سمیٹی۔ امریکی میڈیا کےمطابق کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

    ریپبلکنز جماعت سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی،ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنزکی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں،ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 10نشستوں پرکامیابی حاصل کی،ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 42ہوگئیں۔

    سوئنگ ریاستوں کے نتائج 

    نارتھ کیرولائنا سےٹرمپ کامیاب ہوگئےجہاں سے انھیں16الیکٹورل ووٹ ملے،ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاست جارجیا میں بھی فتح حاصل کر لی،پینسلوینیا،وسکانسن میں ڈونلڈٹرمپ کوبرتری حاصل ہے،سوئنگ ریاست مشی گن میں کاملاہیرس کوبرتری حاصل ہے،ایریز ونا میں سخت مقابلہ ہے،جبکہ نیویڈامیں پولنگ جاری ہے،ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر93 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

    ایریزونامیں سخت مقابلہ،نیویڈامیں پولنگ ختم،گنتی جاری،پینسلوینیا،جارجیا،وسکانسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری نارتھ کیرولائناسےٹرمپ کامیاب،16الیکٹورل ووٹ حاصل  کیے۔

    فلسطینی نژادراشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب

    فلسطینی نژادراشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں،ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نےمشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی،

    مسلمان امیدوارآندرےکارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب 

    مسلمان امیدوارآندرےکارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے،ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔

    مسلم رکن کانگریس الہان عمرنے ایک بار پھر اپنی نشست جیت لیں

    امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سےکامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    پاکستانی امریکن امیدوار سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے دوبارہ رکن منتخب ہوگئے،مخالف امیدوار کو بڑی لیڈ سے شکست دی۔

    الیکٹورل کالج

    امریکی صدارتی انتخابات میں 538 الیکٹورل ووٹ ہیں ، وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کیلیے کم ازکم 270  ووٹ درکارہیں، دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ ایوان نمائندگان میں ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا میں سابق افسران کے پاس ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف
    Next Article کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا،بلکہ جنگیں ختم کرونگا،نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی وکٹری سپیچ
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.