پشاور( حسن علی شاہ سے ) 3 سال قبل افتخار قیصر طویل علالت کے بعد قریب المرگ تھا تو خیبر ٹی وی کی فلاحی تنظیم (خود مختار ساوی ) کی جانب سے انکی بروقت مالی امداد کی گئ تھی اس وراسٹایل فنکار کی خودداری اور بیماری کے پیش نظر کے ٹو ٹی وی پہ ایک شو( ٹوٹی فروٹی) ھائر مینجمنٹ کی خصوصی ھدایات کے تحت شروع کیا گیا جسکے میزبان زکی الرحمان تھے۔
مرحوم طویل عرصہ سے شوگر کے مرض میں مبتلا رھے مگر کسمپرسی کی حالت میں بھی اپنی خودداری کو برقرار رکھا شوگر غربت خودداری اور مفلسی نے افتخار قیصر کو مل کر مارڈالا مرحوم نے خیبر کو جو انٹرویو دیا تھا اس میں ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کو وصیت کرتا ھوں کہ کبھی فنکار مت بننا۔۔۔ قارئین اب میں افتخار کی بیوہ اور بچوں کی کسمپرسی دیکھ کر یہی کہہ سکتا ھوں۔۔۔ اب میں بولوں کہ نہ بولوں۔