ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ بلوچستان کا ریاست مخالف پروپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ریاست مخالف مواد شئیرکرنے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ فیس بک، انسٹاگرام، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی۔
مذکورہ اکاؤنٹس کے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کردی گئیں۔ ان اکاؤنٹس میں 478 فیس بک، 190 ٹک ٹاک، 147 ایکس، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشنز شامل ہیں۔ اب تک 312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا جا چکا ہے۔
ریاست مخالف عناصرکیخلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔ 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنزکی نشاندہی کی گئی ہے جن کے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کیلئے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔