پشاور( حسن علی شاہ سے ) گزشتہ ماہ کے اواخر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیراعلٰی علی آمین گنڈا پور بشری بی بی اور دیگر صوبائی و مرکزی راھنماوں کی قیادت میں جو دھرنا دیا اسکے افسوسناک نتائج کے بارے میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی سے خیبر نیوز کے سینئر اینکر تجزیہ نگار محمد وسیم نے ھفتہ وار شو( کراس ٹاک ) میں ان سے بات چیت کی۔
اپوزیشن ارکان نے مذکورہ دھرنے کو ناکام اور ملک دشمن قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ وزیراعلٰی اور انکی کابینہ عوامی مسائل کو نظر انداز کرکے اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی رھائ کیلئے غیر قانونی راستہ اختیار کرچکی ھے جو سراسر صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل سے راہ فرار اختیار کرنے کے مترادف ھے وزرا ھمارے سوالات کا جواب دینے کیلئے اسمبلی میں موجود نہیب ھوتے گورنس کا ستیہ ناس کردیا گیا۔
حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئ کیخلاف تمام مقدمات جھوٹ اور بی بنیاد درج کئے گئے ہیں اسلام آباد دھرنے میں پرامن کارکنوں پہ لاٹھی چارج آنسو گیس اور گولی چلائی گئ ھمارے درجنوں کارکنوں کو شہید اور زخمی کیا گیا ۔