Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 31, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
    • بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی
    • لیجنڈز لیگ میں بھارت کا شاہینوں کے خلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
    • سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
    • سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
    • معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • اگر سب انسان برابر ہیں تو پھر اقوام میں فرق کیوں ہے؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آج سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے
    اہم خبریں

    آج سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

    دسمبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    53rd Martyrdom Anniversary of Sawar Muhammad Hussain Shaheed
    Share
    Facebook Twitter Email

    1971 کی جنگ میں جرأت، بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنے والے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے ان کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین نے فرض کی ادائیگی کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی لگنے سے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے بقا کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر بیٹوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    سوار محمد حسین کون تھے؟

    سوار محمد حسین 18 جون 1949ء کو ڈھوک پیربخش کے علاقے میں پیدا ہوئے اوراِس علاقے کو اب ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ سوار محمد حسین نے 3 ستمبر1966 کو پاک فوج کی 20 لانسرز میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی، جب 1971 کی جنگ شروع ہوئی تو سوار محمد حسین اپنی یونٹ کے ساتھ ہر معرکے کے ہر محاذ پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ انہوں نے ہر خطرے کا آگے بڑھ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

    نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین نے دسمبر 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کو ہراڑ خورد گاؤں کے قریب بارودی سرنگوں کے علاقے میں موجود پایا، تو انہوں نے پاک فوج کے نشانہ بازوں کو دشمن کی درست نشاندھی میں بھرپور مدد کی۔

    انہوں نے دشمن کے ٹینکوں کو نشانے لگوائے، جس کے نتیجے میں 16 ٹینک تباہ ہوگئے اور 10 دسمبر1971 کو دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کی مشین گن کی گولیوں سے چھلنی ہوکر شہید ہوگئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکے پی حکومت نے 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر دعائیہ تقریب کا اعلان کر دیا
    Next Article عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست خارج
    Web Desk

    Related Posts

    باجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

    جولائی 30, 2025

    بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 30, 2025

    وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی

    جولائی 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

    جولائی 30, 2025

    بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی کامیابی کے تذکرے دنیا بھر میں آج تک ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 30, 2025

    وفاقی کابینہ نے آئندہ سال 2026 کی حج پالیسی کی منظوری دے دی

    جولائی 30, 2025

    لیجنڈز لیگ میں بھارت کا شاہینوں کے خلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

    جولائی 30, 2025

    سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    جولائی 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.