کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اوراساتذہ نے ملیر گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا جہاں طلبہ کو جدید اسلحہ،اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
طلبہ اور اساتذہ کو ملیر گیریژن میں جدید اسلحہ دکھایا گیا اور بکتر شکن گاڑی کی سواری بھی کی۔ طلبہ ایس ایم جی اور پستول سے فائرنگ کرکے لطف اندوز ہوئے اور فوجی جوانوں کی جنگی مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
کور کمانڈر کراچی نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران کور کمانڈر نے طلبہ کو دشمن کے پھیلائے گئے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنے اور اس سے بچنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے کور کمانڈر کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان سے سوالات بھی کیے۔