وزیراعظم شہبازشریف نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔
اسلام آباد: اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ۔
ان کا کہناتھاکہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ معیشت کی بحالی کیلئے وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔