Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آپریشن غضب للحق:طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    اہم خبریں فروری 27, 2026

    آپریشن غضب للحق:طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کا یہ آپریشن عوام کے تحفظ اور ملکی سلامتی کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 21 اور 22 فروری کی درمیانی شب پاکستانی افواج نے سرحد کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کو جواز بنا کر افغان طالبان رجیم نے مختلف سیکٹرز میں فائرنگ شروع کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے 15 سیکٹرز میں 53 مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، تاہم پاکستانی افواج نے تمام حملوں کو مؤثر انداز میں پسپا کیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔ مزید بتایا گیا کہ دشمن کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ 18 چوکیاں پاکستانی فورسز کے قبضے میں آ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی جا چکی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق اس آپریشن میں اب تک پاک فوج کے 12 جوان شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ہونے والی ڈرون کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا گیا۔ مزید بتایا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف بنایا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور اسلحہ کے ذخیرے تباہ کیے گئے، جبکہ دشمن اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پاک فضائیہ نے کابل میں انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جبکہ قندھار میں بھی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر میں پاک فوج کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی، عوام نے دکھایا جوش و جذبہ
    Next Article نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    Web Desk

    Related Posts

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.