پشاور( حسن علی شاہ سے ) ضلع کرم علاقہ بگن اور پاڑہ چنار کے متاثرین کیلئے امدادی سامان لیجانیوالے ٹرکوں کے قافلے پہ گزشتہ روز دھشتگردوں کے حملے اور امدادی سامان کی لوٹ مار کے بعد امن وامان کی صورتحال خراب ھوگئی ھے۔
خیبر نیوز کے نئے شو ( دہ دی وخت خبرے) میں تجزیہ نگار عطااللہ یوسفزئی اور کوھاٹ ھنگو کے نمائندہ خیبر نیوز فضل کریم نے اینکر محمد فیاض یوسفزئی کو ضلع کرم کی تارہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ھوئے بتایا کہ کانوائے پہ حالیہ فائرنگ کے بعد علاقہ عوام پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پہ سوالات اٹھارھے ہیں۔ 100 دن سے پاڑہ چنار روڈ کی بندش کے باعث ضلع کرم میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قلت بھی پیدا ھوگئ ھے، دونوں مخالف فریقین نے 700 سے زائد بنکرز قائم کررکھے ہیں نہ تو انتظامیہ یہ بنکرز مسمار کرنے میں کامیاب دکھائی دیتی ھے نہ متحارب گروپس سے اسلحہ واپس جمع کرانے کے فیصلے پہ عمل درآمد ھوسکا ھے۔ فضل کریم نے یہ بھی بتایا کہ اب جرگہ ممبران اور انتظامیہ بنکرز ختم کرانے کیلئے منت سماجت کا راستہ اختیار کررکھا ھے۔