خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن میں آپریشن تیسرے بھی جاری رہا ، تین روز سے جاری سرچ ایند سٹرئیک آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔
کرم کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں 19سے 21 جنوری تک مقامی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں کیں جس دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ۔
سرکاری ذرائع نے بتايا ہے کہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے مل کر بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا ،یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔
ذرائع کے مطابق آج ممکنہ طور پے سامان رسد لے کے قافلہ پاڑا چنار کے لئے روانہ ہو گا،کرم میں دونوں فریقین کے دستخط شدہ امن معائدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعے کے نتیجے میں شر پسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے گی ۔