Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یوکرین پر روسی جارحیت کے چار سال مکمل ہونے پر پولینڈ کے سفارت خانے میں پر وقار تقریب
    اہم خبریں فروری 12, 2026

    یوکرین پر روسی جارحیت کے چار سال مکمل ہونے پر پولینڈ کے سفارت خانے میں پر وقار تقریب

    Facebook Twitter Email
    A dignified ceremony at the Polish Embassy on the completion of four years of Russia's military aggression
    یوکرینی شہریوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ڈاکیومنٹری کی سکریننگ اور فوٹو نمائش بھی کی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    یورپی یونین کے وفد، ٹیم یورپ اور یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے بدھ کے روز روس کی فوجی جارحیت کے چار سال مکمل ہونے پر پولینڈ کے سفارت خانے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارت کاروں، سیاستدانوں، صحافیوں، تھنک ٹینک کے نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور یوکرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ۔

    اسلام آباد: اس موقع پر یوکرینی شہریوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ اور فوٹو نمائش بھی کی گئی ۔

    تقریب میں سفارت کاروں، سیاستدانوں، صحافیوں، تھنک ٹینک کے نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور یوکرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، شرکاء نے یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کی حمایت کو دہرایا ۔

    یورپی یونین، ٹیم یورپ اور یوکرینی سفارت خانے کے مشترکہ بیان میں روس کی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو ناقابل قبول اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ۔

    بیان میں روس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر جارحیت روکے، اپنی افواج واپس بلائے اور بامعنی امن مذاکرات میں حصہ لے ۔

    یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 2026 اور 2027 کے لیے 90 ارب یورو کے قرضے کی منظوری کا اعلان کیا ہے جو یوکرین کی مالی ضروریات کا دو تہائی حصہ پورا کرے گا ۔

    اس میں 60 ارب یورو فوجی امداد اور 30 ارب یورو بجٹ سپورٹ کے لیے مختص ہیں۔ یورپی یونین روس پر پابندیاں جاری رکھے گی، بشمول توانائی کی درآمدات میں کمی اور روسی تیل کی مصنوعات پر پابندی ۔

    یوکرینی سفیر مارکیان چچک نے خطاب کرتے ہوئے "یوکرین کی آزادی کی چار سالہ جدوجہد” کا ذکر کیا۔ انہوں نے جنگ کے انسانی نقصانات کی تفصیلات بتائیں، جن میں ایک لاکھ سے زائد روسی ہلاکتیں، ہزاروں یوکرینی شہریوں کی موت، بچوں کی اغوا اور لاکھوں افراد کا بے گھر ہونا شامل ہے ۔

    انہوں نے روس کی سامراجی خواہشات کی مذمت کی اور پاکستان کے اصولی موقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام آباد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔

    یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے ٹیم یورپ کی جانب سے یوکرین کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور شہریوں، توانائی اور نقل و حمل کے انفراسٹرکچر پر روسی حملوں کی مذمت کی۔ جرمن سفیر ایانا لیپل اور پولش سفیر میچیج پسارسکی نے بھی یورپی حمایت دہرائی، روسی جنگی جرائم کی مذمت کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔

    شرکاء نے اتفاق کیا کہ روس کی جارحیت کے خاتمے، جنگی جرائم کی جوابدہی اور عالمی سطح پر مربوط کوششوں کے ذریعے ہی منصفانہ امن ممکن ہے۔ یہ تقریب یوکرین کے لیے بین الاقوامی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article’پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے‘، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ
    Next Article وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، اہم قومی و داخلی امور پر تبادلہ خیال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.