Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • امریکہ اور یورپ میں جنگ کے خلاف بڑے مظاہرے، ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید
    • آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید20 جہازوں کوگزرنےکی اجازت مل گئی
    • اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں: مصر، ترکی اور سعودی عرب کا ایران کشیدگی کے دوران امن کیلئے اہم مشاورت
    • پاکستانی بندرگاہیں ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہیں، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری
    • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
    • استاد احمد گل کی 60 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں خیبر ٹی وی کا خصوصی شو گل زما دخاورے
    • نیشنل گرڈ کمپنی میں نئی تنظیمی تبدیلیوں کا عمل جاری، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا اصلاحاتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،23 دہشتگرد ہلاک،دہشتگردوں کے حملے میں 18 جوان شہید
    فیچرڈ

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،23 دہشتگرد ہلاک،دہشتگردوں کے حملے میں 18 جوان شہید

    فروری 1, 2025Updated:فروری 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Terrorist attack in Qalat, 18 youth martyred, 12 terrorists killed in retaliation
    دہشتگردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی، کلیئرنس آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے  کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار بھی شہید ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری آپریشن شروع کیا ۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مٹی کے 18 بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے لازوال قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا ۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ قلات کے واقعے کے بعد ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مجموعی طور پر 23 دہرشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب، سہولت کار، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

    دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات اور ہرنائی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جاں بحق ہونے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا ۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قلات اور ہرنائی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

    وزیرِ اعظم نے بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور ہائیکورٹ کيلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری
    Next Article مادر وطن اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    مارچ 29, 2026

    امریکہ اور یورپ میں جنگ کے خلاف بڑے مظاہرے، ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    مارچ 29, 2026

    آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید20 جہازوں کوگزرنےکی اجازت مل گئی

    مارچ 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    مارچ 29, 2026

    امریکہ اور یورپ میں جنگ کے خلاف بڑے مظاہرے، ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    مارچ 29, 2026

    آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید20 جہازوں کوگزرنےکی اجازت مل گئی

    مارچ 29, 2026

    اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں: مصر، ترکی اور سعودی عرب کا ایران کشیدگی کے دوران امن کیلئے اہم مشاورت

    مارچ 29, 2026

    پاکستانی بندرگاہیں ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہیں، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری

    مارچ 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.