Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پنجگور میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • پاکستان ماحولیاتی تنزلی کی انسانی اور معاشی قیمت ادا کر رہا ہے، اجتماعی عزم اور تعاون ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا واحد حل ہے، وزیر اعظم
    • پاکستان کی آزاد اور خودمختار پالیسی کی عالمی سطح پر تصدیق، روسی صدر نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم شہبازشریف
    • بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشگرد ہلاک
    • پاکستان نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دیدی
    • کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کے فروغ کے لیے نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ
    • پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یوٹیلٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم شہبازشريف
    فیچرڈ

    یوٹیلٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم شہبازشريف

    فروری 4, 2025Updated:فروری 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shahbaz Sharif has instructed to bring Ramadan package without utility stores
    یوم یکجہتی کشمیر کل قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے رمضان کی آمد آمد ہے، وزارت فوڈ سکیورٹی کو ذمہ داری دی ہے، رواں سال ماہ صیام میں یوٹیلیٹی سٹور کے بغیر رمضان پیکیج لائیں گے تاکہ کرپشن نہ ہو، کہا تھا اب یہ معاملہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ساتھ نہیں چل سکتا، پچھلے رمضان میں بے پناہ شکایات تھیں، اب چند یوٹیلیٹی سٹورز ہی رمضان پیکیج لائیں گے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کی شرح مزید کم ہوئی، جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی 4.1 فیصد تک کم ہوئی، جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.5 فیصد پر آ چکی ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے، اشیائے خورونوش کے نرخوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کل قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا، آزادی کی تحریک میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے، سعودی عرب کے خصوصی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سعودی عرب نے تیل درآمد پر ایک سال کیلئے 1.2 ارب ڈالر مؤخر ادائیگی کی سہولت فراہم کی، مؤخر ادائیگی کی سہولت کیلئے سعودی عرب کے مشکور ہیں ۔

    انہوں نے بتایا کہ سعودی فنڈ کے ساتھ مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے منصوبے پر دستخط ہوئے، پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ زرعی ٹیکس صوبہ سندھ اور بلوچستان نے منظور کر لیا ہے، زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ کار صوبوں تک پھیلایا جائے گا، چاروں صوبوں نے وفاق کے ساتھ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور فیصلے کئے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، جمروت میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے، جوانوں کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور غیر متزلزل عزم کی پوری قوم معترف ہے، ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے والے قوم کے ہیروز ہیں، افواج پاکستان اور عوام دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے شانہ بشانہ ہیں ۔

     

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمراکش کشتی واقعہ میں 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل
    Next Article مہاجرین کے مسئلے کا حل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم شہبازشریف

    جون 5, 2026

    بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشگرد ہلاک

    جون 5, 2026

    پاکستان نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

    جون 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پنجگور میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جون 5, 2026

    پاکستان ماحولیاتی تنزلی کی انسانی اور معاشی قیمت ادا کر رہا ہے، اجتماعی عزم اور تعاون ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا واحد حل ہے، وزیر اعظم

    جون 5, 2026

    پاکستان کی آزاد اور خودمختار پالیسی کی عالمی سطح پر تصدیق، روسی صدر نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

    جون 5, 2026

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم شہبازشریف

    جون 5, 2026

    بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشگرد ہلاک

    جون 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.