پشاور( حسن علی شاہ سے ) پاکستان ڈاریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے روح رواں معروف لکھاری شاعر اینکر اور معلم پروفیسر ناصر علی سید نے کہا ھے کہ بفضل خدا ھماری ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن ھوگئ ھے جسکے بعد عنقریب ایک اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں رسم حلف برداری اور فنکاروں کے جائز حقوق اور مراعات کے حصول کی غرض سے متفقہ طور پہ ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا انشاءاللہ شوبز سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھانے جاہیں گے۔
پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن صوبہ کے فنکاروں کے حقوق کی ضامن ھے۔۔ ناصر علی سید
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read