ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گاؤں میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 4 دہشتگر ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی فورسز کے ڈرون حملے میں ہلاک دہشتگروں میں 3 افغانی دہشتگرد بھی شامل ہیں تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ریاض، ضرار، نقیب اللہ اور سرکاش شامل ہیں ، جن میں 3 کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں ضرار، نقیب اللہ اور سرکاش کا تعلق افغانستان سے ہے اور علاقے میں ڈرون پروازوں تاحال جاری ہیں ۔