Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    • جمرود تخته بیگ چیک پوسٹ پر حملہ ، زخمی پولیس اہلکار شہید ، نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
    • عوام نے فیصلہ دے دیا، بانی کو رہا کرکے دکھائیں گے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے
    • اے سی سی انتخابات، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
    • ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پارہ چنار میں پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا
    اہم خبریں فروری 19, 2025

    پارہ چنار میں پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پارہ چنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ہے، خوراک، ادویات اور ایندھن کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

    پاراچنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارا چنار واحد مین شاہراہ گزشتہ 142 روز سے بند ہے۔ سماجی رہنماء حاجی علی جواد کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوراک، ادویات کی قدلت ہے، ڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات اور دوہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ فیول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1200 فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔

    ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہریوں کیلئے ایک سے دوسری جگہ جانا انتہائی مشکل ہوگیا۔ جرگہ ممبر نذیر احمد نے کہا کہ امن معاہدے کے باوجود روڈ نہ کھولنا افسوسناک ہے، محصور عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے اور روڈ کھولا جائے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کُرم میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے، چار گاؤں خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا، جن میں اوچت، مندوری، ڈاڈ کمر اور بگن شامل ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے کا اعلان کردیا، کشیدہ صورتحال کے ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ فائرنگ واقعے کے بعد بدامنی کے خاتمے کیلئے بنکرز مسمار کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے، امن معاہدے پر سختی سے عملدرآمد اور امن کمیٹیوں کو ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں دہشت گردوں نے پنجاب جانیوالی بس کے 7 مسافر قتل کر دئیے، تمام شہید پنجاب کے رہنے والے تھے
    Next Article پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی خاتمے کےلیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کر دی
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

    اگست 24, 2026

    جمرود تخته بیگ چیک پوسٹ پر حملہ ، زخمی پولیس اہلکار شہید ، نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    اگست 24, 2026

    عوام نے فیصلہ دے دیا، بانی کو رہا کرکے دکھائیں گے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

    اگست 24, 2026

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اگست 24, 2026

    جمرود تخته بیگ چیک پوسٹ پر حملہ ، زخمی پولیس اہلکار شہید ، نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    اگست 24, 2026

    عوام نے فیصلہ دے دیا، بانی کو رہا کرکے دکھائیں گے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026

    پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے

    اگست 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.