فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی جانب سے وارسک میں 3 روزہ چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کا انعقاد کیا گیا۔
کیڈیٹ کالج وارسک میں منعقدہ تین روزہ فٹبال ٹورنامنٹ کا مقصد خیبرپختونخواہ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے، چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسمعیل خان کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ میں پشاور ٹیم نے مالاکنڈ ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض تھے، انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
چیف آف آرمی سٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ یہ نوجوان مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک کا نام روشن کریں۔