خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف حادثات میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
کرک میں افغان مہاجرین کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ اور بچی جاں بحق ہو گئے ،واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے کوہاٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب جمرود کے ملاگوری کے علاقے میں بھی مکان کی چھت گرنے سے مدرسہ کی خاتون استاد جاں بحق ہوگئیں ۔
اس کے علاوہ پشاور میں کوہاٹ روڈ سٹی ہسپتال کے قریب مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں 3 افراد کو ریسکیو اہلکار ملبے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔