پشاور: خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی 16ہزار 454 آسامیوں کےلئے 8لاکھ 66 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کیں،سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی نے درخواستوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔
محکمہ تعلیم کی آسامیوں کےلئے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں دیں ،درخواستیں دینے والوں میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ، 7ہزار 161 معذور اور 4 خواجہ سرا بھی شامل ہیں ۔
محکمہ تعلیم کی آسامیوں کی تمام درخواستیں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے پاس جمع کرائی گئی ہیں ۔