Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں چینی ملٹری کمپنیوں کی تعیناتی کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
    خاص خبریں مارچ 28, 2025

    بلوچستان میں چینی ملٹری کمپنیوں کی تعیناتی کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں سی پیک منصوبوں اور چینی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے چینی پرائیویٹ ملٹری کمپنیوں  کی تعیناتی کے غلط دعوے پھیلانا ہے۔

    پاکستانی حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارت کی منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

    بھارتی جریدے انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان میں چینی پرائیویٹ ملٹری کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں اس پروپیگنڈے کو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا گیا، جسے کالعدم تنظیم بی ایل اے نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آگے بڑھایا۔

    تاہم، پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ یہ دعوے من گھڑت اور شر انگیز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی سیکیورٹی اہلکاروں کی کوئی تعیناتی نہیں ہوئی سوائے ان اہلکاروں کے جو لاہور اور کراچی میں پہلے سے مخصوص مقامات پر تعینات ہیں۔

    حکام کے مطابق یہ بے بنیاد معلومات پھیلا کر بھارت غیر ضروری قیاس آرائیوں کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

    جعفر ایکسپریس حملے کے دوران بھی بھارتی میڈیا نے اسی طرح جھوٹی رپورٹنگ کی تھی اور اب بلوچستان کو نشانہ بناتے ہوئے اسی حکمت عملی کو دہرایا جا رہا ہے۔

    پاکستانی حکام نے اس پروپیگنڈے کو بھارت کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی سہولت کاری سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کو فنڈنگ، اسلحہ اور حمایت فراہم کرنے میں بھارت ملوث ہے۔

    اس کا سب سے بڑا ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اس کا اقرار ہے جس میں اس نے بھارت کے دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور وسائل فراہم کرنے کے کردار کو بے نقاب کیا تھا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہ پروپیگنڈا ترقی کی جانب گامزن بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔پاکستانی حکام نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا
    Next Article 230 یتیم بچوں کے لیے عید کی خریداری: خود مختار ساوی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی شاندار کاوش
    Web Desk

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.