Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » میانمار اور بینکاک میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 افراد ہلاک، کئی عمارتیں اور پل منہدم، کئی لوگ لاپتہ
    اہم خبریں مارچ 28, 2025

    میانمار اور بینکاک میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 افراد ہلاک، کئی عمارتیں اور پل منہدم، کئی لوگ لاپتہ

    Facebook Twitter Email
    Yangon: 7.7 magnitude earthquake hits Myanmar and Bangkok, 144 people dead, many buildings and bridges collapsed, many people missing
    زلزلے کے باعث خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    میانمار میں  زلزلے کے شدید جھٹکوں نے تباہی مچادی،  میانمار اور بینکاک میں عمارتیں گرنے سے144 اموات کی تصدیق ہوگئی، زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ۔

    غیر ملکی  خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔

    میانمار کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے میں اب تک کم از کم 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔

    بنکاک میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے جن میں سے زیادہ تر ہوٹل کے مہمان تھے جنہوں نے غسل خانے اور تیراکی کے ملبوسات پہن رکھے تھے ۔

    میانمار کے فائر سروسز ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ ’ہم نے تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے اور ینگون کے ارد گرد جا کر ہلاکتوں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اب تک ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے‘ ۔

    دوسری جانب پاکستان کی وزارت برائے امور خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے پیش نظر ینگون اور بینکاک میں پاکستانی سفارت خانے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے تیار ہیں ۔

    اعلامیہ کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت امور خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کردیا گیا ہے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباگرام ایئربیس: پاکستان کے جوہری اثاثوں کے خلاف نئی عالمی سازش؟
    Next Article پیٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر کم کردی گئی،دیگر مصنوعات کے نرخ برقرار رہیں گے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.