پاکستان سپرلیگ 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نےکراچی کنگز کے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے ۔
کراچی کنگز کی جانب سے ٹِم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے، جبکہ خوشدل شاہ نے 17 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے جاری ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ، شاداب خان 47، اعظم خان 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، 47 رنز بنانے اور 2 وکٹیں لینے پر شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔