خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکيل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ۔
اتوار کی سہ پہر ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کی گہرائی 185 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندو کش میں تھا۔
زلزلے سے لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے، سوات کے کسی بھی حصے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔