Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی
    • اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
    • سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا
    • خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
    • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا
    • پاکستان میں 6 ملکی چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس، امریکہ سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت
    • خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران
    • سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کو بیرونی آقاؤں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا، وزیرداخلہ محسن نقوی
    اہم خبریں

    شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کو بیرونی آقاؤں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا، وزیرداخلہ محسن نقوی

    اپریل 27, 2025Updated:اپریل 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Foreign masters sent terrorists killed in North Waziristan to Pakistan for terrorism, says Interior Minister Mohsin Naqvi
    کامیاب آپریشن پرتمام فورسزکریڈٹ کی حق دارہیں، جوبھی پاکستان کے خلاف سازش کرے گا معافی نہیں ملے گی، وزیر داخلہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونیوالے خوارج کو بیرونی آقاؤں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا، جوبھی پاکستان کے خلاف سازش کرے گا معافی نہیں ملے گی ۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز دہشتگردوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت تین اطراف سے گھیر کر 54 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے دہشتگردوں  کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی ( دہشت گردانہ )سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی اور اسی دوران ان دہشتگردوں کی نشان دہی ہوگئی ۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بھارت جو بھی قدم اٹھارہا ہے وہ کہیں نہ کہیں پکڑا جارہا ہے یا انٹرسیپٹ ہورہا ہے، ان دہشت گردوں پر بھی وہیں ( بھارت ) سے زور ڈالا جارہا تھا کہ پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردی کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ان 54 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں، اور یہ دنیا کے لیے بہت بڑا ثبوت ہے کہ کوئی تو ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، ان کا کوئی تو مقصد ہے، اور آج اس واقعے کے بعد ہم اور زیادہ پُریقین ہوگئے ہیں پاکستان کو کس کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے ۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا اس آپریشن کے لیے ہماری تمام سیکیورٹی فورسز خراج تحسین کی حقدار ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپہلگام واقعہ،بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور ناکام سازش کی کوشش!
    Next Article بھارت پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف کیس بنا رہا ہے،امریکی اخبار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی

    جولائی 26, 2025

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا

    جولائی 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.