Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    • فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں یک زبان
    اہم خبریں

    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں یک زبان

    مئی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    All political parties united to give a befitting reply to Indian aggression
    بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، پاکستان قومی نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا، اراکین اسمبلی
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتیں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے یک زبان ہوگئیں ۔

    سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد مقتولین کا خون جمنے سے قبل ہی بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی، سرحدیں بند کردیں اور نتائج سے دھمکانا شروع کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا اس جرم میں کوئی ہاتھ نہیں ہے، ہم دہشت گردی برآمد نہیں کررہے بلکہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں ۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی صرف جسموں پر حملے کا نام نہیں ہے، یہ سچ، امن اور تہذیب پر حملہ ہے، دہشت گردی کسی مارکیٹ میں بم دھماکے یا فائرنگ کرنے کا نام نہیں ہے، بڑھتی ناانصافی پر عالمی خاموشی دہشت گردی ہے، مظلوم کی گردن کو بوٹوں سے دبانے کا نام دہشت گردی ہے، بلڈوزر کے ذریعے گھر کو تاریکی میں بدلنا دہشت گردی ہے، دہشتگردی وہ کرفیو ہے جوگھنٹوں نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ بھارت دہشتگردی کے خلاف لڑنے کا دعویدار ہے مگر ہم پوچھتے ہیں کہ آپ دہشت گردی سے کیسے لڑ رہے ہیں جب آپ خود کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے مرتکب ہو، جب آپ مقبوضہ وادی میں خود روزانہ قانون توڑ رہے ہوں تو پھر قانون کی بات کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا ۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب آپ کے ہاتھ کشمیری ماؤں کے آنسوؤں، بچوں کی چیخوں اور بے جان مردوں کی خاموشی سے آلودہ ہوں تو آپ اخلاقی برتری کی بات نہیں کرسکتے ۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی حمایت یافتہ، نظریاتی اور انتہائی بے رحمانی دہشت گردی سے متاثر ہے، ہمیں نے اپنے فوجی جوانوں اور اسکولوں کے بچوں کو دفنایا ہے، ہم رستے زخموں کے ساتھ تنہا کھڑے تھے اور دنیا نے ہمیں بھلا دیا تھا ۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں، پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ، پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا ۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مودی کے انڈیا اور عام سیکولر انڈیا میں فرق ہے ، مودی کا انڈیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے، بھارت کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہوگی ۔ پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکے گا ۔ مودی کے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں ، دہشتگردی ہماری طرف بھی ہے۔ بھارت نے جعفر ٹرین حملے کی مذمت تک نہیں  کی  جب کہ ہم نے پلواما سے لے کر پہلگام تک ہر واقعے کی مذمت کی ۔

    ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فاروق ستار  نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کا بیانیہ زمیں بوس ہورہا ہے ،دنیا اب جاگ رہی ہے ، مودی جیسا مائنڈ سیٹ ہی تھا، جس نے پاکستان بننے کی راہ ہموار کی ، بھارت کا اپنا انٹیلیجنس ناکام ہے، اب تک کوئی سراغ، کوئی ثبوت نہیں مل سکا ، صرف پاکستان فوبیا ہے جو مودی کے سر پر سوار ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے بنگالی بھائیوں نے مودی کے آلہ کار کو اٹھا کر پھینک دیا، تمہارا اپنی ہی ایجنٹ کو پناہ دینا تمہاری سفارتی ناکامی ہے۔ سکھوں کو مارنے کی وجہ سے کینیڈا کی حکومت اور عوام کا احتجاج جاری ہے ،تمہارے خواب ایک ایک کرکے چکنا چور ہوگئے ہیں ، ہمارے ایک بیٹے نے تمہارے جہاز کو گراکر ابھینندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا ۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اگر شوق ہے تو آئیں پھر پاکستان کو آزمائیں ، اس مرتبہ انڈین ایئر فورس کا پورا سکوارڈن اتاریں گے۔ اس دفعہ چائے کی پیالی کے بجائے ڈرم بھیجیں گے کیوں کہ مودی کا آبائی پیشہ بھی چائے کا تھا ، اس دفعہ تمہیں تمہاری حیثیت یاد دلا دیں گے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کا سب سے بڑا سچ تو یہ ہے کہ مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے ، آج پوری دنیا بھارتی مؤقف کو غلط اور پاکستان کے مؤقف کو درست قرار دے رہی ہے۔ پوری دنیا امن اور بات چیت چاہتی ہے  جب کہ بھارت جنگ چاہتا ہے ۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت جنگ چاہتا ہے  تو پھر جنگ ہی سہی ۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔بھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے مودی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ، بھارت نے عالمی برادری کے خلاف جنگ شروع کردی ہے ۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم سمیت وزرا کی 22 سیٹیں خالی ہیں، یہ حکومت کی سنجیدگی ہے۔ پی پی پی کی قیادت موجود ہے، اپوزیشن موجود ہے  مگر مسلم لیگ ن ایوان سے غائب ہے، حکومتی رویے سے لگتا ہے کہ حکومت سرنڈر کرچکی ہے ۔ مسلم لیگ ن بھاگنا چاہ رہی ہے ۔

    اعجاز الحق نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتاہے قوم اختلافات بھلا کر متحد ہو جاتی ہے، جو بات عمر ایوب خان نے کی اس سے اتفاق کرتا ہوں،حکومت تھوڑی سی ایوان پر توجہ دے، وزرا ایوان میں آئیں، مودی کے مائنڈ سیٹ نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، بھارتی وزیراعظم نے گجرات میں ہولوکاسٹ کیا، وقت آئے گا جب پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپہلگام فالس فلیگ: بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی
    Next Article سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کے حل، بھارت پر سندھ طاس معاہدے کے احترام پر زور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025

    فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.