Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب
    • جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات
    • سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
    • بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا
    • پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت، کشمیر پر مؤقف ایک بار پھر واضح
    • پشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک
    • آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ پُرامن ماحول میں جاری، عوام کا جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی جارحیت جاری، 25 اسرائیلی ڈرونز تباہ، ایک شہری شہید،پاک فوج کے4 جوان زخمی
    اہم خبریں

    بھارتی جارحیت جاری، 25 اسرائیلی ڈرونز تباہ، ایک شہری شہید،پاک فوج کے4 جوان زخمی

    مئی 8, 2025Updated:مئی 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Another Indian infiltration attempt, 12 drones destroyed, one civilian martyred, 4 Pak Army personnel injured
    بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، کی جس کے دوران 25 ڈرونز گرا دیے گئے جب کہ حملوں میں ایک شہری شہید اور پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مختلف شہروں میں بھیجے گئے تمام25 ڈرونز گرادیے گئے، اس وقت جب کہ ہم بات چیت کر رہے ہیں، ان ڈرونز کے ملبے کو اٹھایا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے اور آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ہے، اسی طرح سے میانوالی میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں ، ان حملوں کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا جب کہ پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، یہ سنگین صورتحال ہے، گزشتہ رات کی جارحیت انتہائی سنگین اشتعال انگیزی ہے، اس وقت بھی یہ عمل جاری ہے اور پاک فوج انہیں گرانے میں مصروف ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے  6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں  5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ  اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے ۔

    بیان کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت  نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے ۔

    ترجمان نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
    Next Article پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، امریکی میڈیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    جولائی 27, 2026

    بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا

    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.