Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بھی بھارت کو پیغام دے دیا
    • پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم لےجانے کی اجازت نہیں دے رہی، فلور ملز ایسوسی ایشن
    • پاکستان اور چین کےدرمیان 4 ارب ڈالرکی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
    • سہ فریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا
    • باجوڑ:تحصیل خار کے گراؤنڈ میں میچ کے دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ، بچہ زخمی
    • پشاور میں عید میلادالنبی ﷺ کی شاندار تقریب، وزیراعلیٰ اور وزیردینی امور کی شرکت
    • یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
    • ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے خوف سے آئی پی ایل معطل
    اہم خبریں

    پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے خوف سے آئی پی ایل معطل

    مئی 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    IPL suspended due to fear of retaliation by Pakistan Army
    آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا کی تصدیق
    Share
    Facebook Twitter Email

    رات کی تاریکی میں پاکستان پر جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ بھارت کے گلے پڑ گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے خوف سے آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل کردیا گیا ۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات میں اضافے کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کر دیا ۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان دھرم شالا میں کھیلا جانے والا میچ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا، یہ مقام پٹھان کوٹ سے 10 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے، جہاں فضائی حملے کا ہنگامی انتباہ جاری کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کیا ۔

    بی سی سی آئی کے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ ’ہم نے آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاڑیوں کی سلامتی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس لیے ہم نے اس وقت ٹورنامنٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ بعد میں کریں گے کہ ٹورنامنٹ دوبارہ کب شروع کرنا ہے، اس وقت قومی مفاد سب سے اہم ہے‘ ۔

    گزشتہ روز دھرم شالہ میں بارش کی وجہ سے مقررہ وقت کے بعد شروع ہونے والا میچ اچانک روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی فلڈلائٹس بجھا دی گئی تھیں ۔

    ابتدا میں فلڈ لائٹس کی بندش کو تکنیکی خرابی سمجھا گیا، لیکن جب کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو فضائی حملے کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو صورتحال تیزی سے بگڑ گئی ۔

    ایک کھلاڑی نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں ٹیموں میں خوف تھا اور غیر ملکی کھلاڑی خاص طور پر اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند تھے ۔

    آسٹریلوی میڈیا نے پہلے رپورٹ میں کیا تھا کہ ان کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور وہ گھر واپس جانا چاہتے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کی ایل او سی پر جارحیت جاری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ
    Next Article پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، دشمن کے اب تک 77 ڈرونز تباہ کر دیے گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بھی بھارت کو پیغام دے دیا

    ستمبر 6, 2025

    پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم لےجانے کی اجازت نہیں دے رہی، فلور ملز ایسوسی ایشن

    ستمبر 6, 2025

    پاکستان اور چین کےدرمیان 4 ارب ڈالرکی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    ستمبر 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بھی بھارت کو پیغام دے دیا

    ستمبر 6, 2025

    پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم لےجانے کی اجازت نہیں دے رہی، فلور ملز ایسوسی ایشن

    ستمبر 6, 2025

    پاکستان اور چین کےدرمیان 4 ارب ڈالرکی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    ستمبر 6, 2025

    سہ فریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

    ستمبر 6, 2025

    باجوڑ:تحصیل خار کے گراؤنڈ میں میچ کے دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ، بچہ زخمی

    ستمبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.