Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    • فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،متعدد ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز تباہ
    اہم خبریں

    پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،متعدد ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز تباہ

    مئی 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،متعدد ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز،بھارت کا S-400 سسٹم تباہ

    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ازلی دشمن کے خلاف ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کا آغاز کردیا ہے۔

    پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے  رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دینا شروع کردیا ہے اور بھارت کے خلاف ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کا آغاز کیا ہے جس کا نام سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے اور اس کا مطلب ’’ آہنی دیوار‘‘ ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان نے نماز فجر کے وقت بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور  ’ فتح ‘ میزائل داغے ہیں اور اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ تمام بیسز جن سے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے اور آپریشن میں بھارت کی پٹھان کوٹ میں ائیرفیلڈ اور اودھم پور ائیربیس کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس میزائل کا ڈپو بھی تباہ کردیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ’کے جی ٹاپ ‘ اور سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    بھارت کا S-400 سسٹم تباہ

    پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔

    S -400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

    پاکستانی میزائلز کا نشانہ بننے والے بھارتی ٹارگٹس

     بیاس براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ

    براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا

    اودھم پور

    فضائی دفاعی نظاموں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا

    فضائی اڈے پر حملہ کیا گیا اور شدید نقصان پہنچا

    پٹھان کوٹ

    فضائی اڈے پر میزائل سے انتہائی درست حملہ کیا گیا

    جالندھر

    فضائی اڈے کو جاری حملوں میں نشانہ بنایا گیا

    گجرات

    متعدد فضائی اڈوں اور مقامات کو نشانہ بنایا گیا

    دہلی ریجن

    میزائل انٹرسیپٹ ہوا تاہم دہلی اب بھی ممکنہ ہدف ہے۔

    راجستھان

    فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

    سری نگر

    فضائی اڈے پر حملہ کیا گیا

    20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

    چندی گڑھ

    اسلحہ کا ذخیرہ نشانہ بنا کر غیر فعال کر دیا گیا

    مجموعی طور پر 20 سے زائد بھارتی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شمالی بھارت بھر میں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا۔

    سورت گڑھ ایئرفیلڈ

    پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئرفیلڈ بھی تباہ کردی ہے۔

    آدم پور ائیر فیلڈ

    آدم پور ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے جہاں سے امرتسر میں سکھوں ، پاکستان اور افغانستان پر حملہ کیا گیا تھا۔

    بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری تباہ

    70 فیصد بجلی گھر تباہ

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سائبر حملے کے زریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی گھروں کو بھی ناکارہ کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر بھی مارا گیا ہے اور افراتفری کی صورتحال ہے جبکہ کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    بھارت کے 32 ایئرپورٹس بند

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے 32 ایئرپورٹس پر فضائی سروس بند کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ 15 مئی تک 32 بھارتی ایئرپورٹس کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    پاکستانی ڈرونز دہلی میں

    پاکستانی ڈرونز نئی دہلی پہنچ گئے ہیں اور بھارتی دارالحکومت میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں بھی جاری ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ پاکستان کے مسلح ڈرون فیروز پور سے بھی ٹکرائے ہیں۔

    پاکستانی کی قیادت کا فیصلہ
    پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف  نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ بھی طلب کر لی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی
    Next Article جے ایف 17 تھنڈر کا کاری وار، بھارت کا ایس-400 نظام مٹی میں ملا دیا
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025

    فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

    جولائی 1, 2025

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.