Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مئی 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور: رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
    • امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت نے کی، ہم نے عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • کیابھارت نہیں جانتا کہ ہم جذبہ شہادت سے سرشار ایک مضبوط فوج ہیں ؟ ترجمان پاک فوج
    • ایس-400 کی تباہی،پاک فضائیہ کا بھارت کے دفاع پر کاری وار
    • بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر آگئے
    • پاکستان کی تاریخی فتح ۔۔۔۔ یومِ تشکر، یومِ فخر
    • امریکی صدر کا مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کا اظہار، پاکستان کا خیر مقدم
    • اقوام متحدہ سمیت عالمی رہنماوں کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت نے کی، ہم نے عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    اہم خبریں

    امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت نے کی، ہم نے عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 11, 2025Updated:مئی 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔9 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India requested a ceasefire from the US, we have fulfilled our promise to the people, DG ISPR
    الفتح ون اور ٹو میزائل سے بھارت کے 26 اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا،پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص شروع کیا اور پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ پوراکردیا جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں، دشمن کے خلاف  کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی درخواست بھارت نے امریکہ سے کی تھی ۔

    اسلام آباد میں پاکستان فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب اور پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل ربنواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کے جذبے، حوصلے اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں ہمارے حوصلے کو بڑھایا، پاکستان کے ان نوجوانوں کے بھی مقروض ہیں جو سائبر اور انفارمیشن کے محاذ پر صف اول کے سپاہی بنے ۔

    بھارت کے طاقتور ترین دفاعی سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا: ۔

    پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دو مقامات پر بھارت کے طاقتور ترین دفاعی سسٹم ایس 400 کو پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ تباہ کیا، کنٹرول لائن اور بھارت کے اندر اُن مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا جبکہ پاکستان نے کامیابی سے اڑی نیٹ ورکس سٹیشن اور پونچھ رڈار کو نشانہ بنایا ۔

    الفتح ون او ٹو میزائل سے 26 مقامات کو نشانہ بنایا : ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ فوج کے الفتح  ون اور الفتح 2 طویل مسافت پر نشانہ بنانے والے میزائل، فضائیہ کے طویل فاصلے تک نشانہ بنانے والے ایمونیشن کے ذریعے بھارت کے 26 اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، یہ تنصیبات پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلیے استعمال کی گئیں تھیں اور وہ تنصیبات جو پاکستان کو دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال ہوتی ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جن 26 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں  سورت گڑھ، سرسا، بھٹنڈا،  بوجھ، نالیا، آدم پور، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سری نگر، جموں، ادھم پور، مامون، انبالہ اور پٹھان کوٹ شامل ہیں، اے جی ٹاپ، نشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ، 80 بریگیڈ کی کمانڈ تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا، ان تنصیبات سے بلااشتعال فائرنگ کر کے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

    بھارتی ملٹری انٹیلی جنس یونٹس تباہ: ۔

    ’راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی یونٹس اور فیلڈ عناصر جو پاکستان میں پراکسی دہشت گردی کو سپورٹ کرتے تھے انہیں بھی ختم کردیا گیا ،لائن آف کنٹرول پر اُن چیک پوسٹوں کو مسلسل نشانہ بنایا گیا جو آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر گولیاں برساتی تھیں، پھر اُن چیک پوسٹوں نے سفید جھنڈے لہرا دیے ،

    پاکستانی ڈرونز نئی دلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں مسلسل پرواز کرتے رہے: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح ڈرونز نے بھارت کے بڑے شہروں، دہلی، مقبوضہ کشمیر سے گجرات تک مسلسل پرواز کرتے رہے تاکہ پاکستان کی صلاحیت کا نہ صرف اظہار کیا جائے بلکہ یہ بھی بتایا جائے کہ ڈرونز کا موجودہ وار فیئر میں کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

    پاکستانی عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت اور شہریوں کے قتل پر انصاف اور انتقام کا وعدہ کیا تھا، الحمدُ للہ نے مسلح افواج نے یہ وعدہ پورا کیا، رب کا شکر ہے جس کی رحمت مدد اور نصرت ہمارے ساتھ رہی، مومنوں کیلیے حکم ہے کہ ظلم کا جواب دیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں اُس نے ہمیں اپنے عزم کو فیصلہ کن بنانے کی توفیق عطا فرمائی، ہمارے دل اور دعائیں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں ۔

    بلا تفریق سیاسی جماعتوں کی قیادت اور سائبر محاذ پر صف اول کا سپاہی بننے پر نوجوانوں کا شکریہ: ۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ہم اُن نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو سائبر محاذ پر صف اول کے سپاہی بنے، پاکستان کے متحرک بہادر میڈیا کے شکر گزار ہیں جو بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف بنیان المرصوص بن کر کھڑے ہوئے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اختلافات سے بالا ہوکر وطن کیلیے اتحاد قائم کیا اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بہترین مظاہرہ کیا ۔

    سب کو علم ہے کہ جنگ سے کس نے پیچھے ہٹنے کی بات کی: ۔

    ترجمان پاک فوج  نے بھارتی وزارت دفاع کی نمائندوں کا ویڈیو کلپ دکھایا جس میں وہ پاکستانی افواج کے حملوں کی تفصیلات بیان کررہی تھیں، پھر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صرف بھارتی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اور بھارٹی میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ بھارت میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ہم نے آپ سے کہا تھا کہ ہم عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے، ہمار امذہب، ہماری ثقافت اور ہماری مسلح افواج کا پروفیشنل ازم اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ شہریوں کو نشانہ بنایا جائے ۔

    پاک فوج نے کئی جدید صلاحیتوں کو آئندہ استعمال کیلیے چھوڑا گیا ہے: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتیں موجود ہیں، جو کو اس تنازع کے دوران محدود سطح پر استعمال کیا گیا جبکہ کئی کو آئندہ کیلیے محفوظ رکھا گیا ہے، بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے مقابلے میں پاکستان کا ردعمل نہایت درست، متوازن اور محدود رہا، ہر حد جو ہمارے معصوم شہریوں کے قتل اور دہشت گردی میں ملوث اُسے نشانہ بنایا گیا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب مشرقی سرحد پر افواج پاکستان دفاع میں مصروف تھیں تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا، پریس کانفرنس میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

    وائس ایڈمرل پاک بحریہ رب نواز کی بریفنگ: ۔

    پاکستان بحریہ وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا کہ پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا اور ہم نے بھارتی بحریہ پر نظر رکھی، ہم بھی جنگ کیلیے تیار تھے اور آئندہ کیلیے بھی تیار ہیں ، اگلی بار جب بھارت پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا ارادہ کرے تو یاد رکھے کہ ہمارا ردعمل ہمارے الفاظ سے بہت زیادہ ہوتا ہے  ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی بحری بیڑا پاکستان کی سمندری حدود سے 400 ناٹیکل میل دور تھا اور ہماری تیاری کو دیکھ کر اُس کی آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سمندر میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت پر بھی مسلسل نگاہ رکھے ہوئے تھے اور پاک فضائیہ کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے ۔

    فضا میں رافیل اور زمین پر ایس 400 پر خاص توجہ تھی،وائس ایئرمارشل اورنگزیب: ۔

    ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد  آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے آنے والے تمام ڈرونز اور ایس یو ویز کی پہلے ہی نشاندہی کرلی گئی تھی اور انہیں ناکارہ بنایا گیا یا تباہ کردیا گیا پاک فضائیہ نے اہم بھارتی تنصیبات تباہ کیں اور جارحیت پر حملہ آور طیارے مار گرائے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو بھارت پر0-6 سےکامیابی ملی، بھارت نے براہموس میزائلوں سے بھی حملہ کیا مگر ہم نے تیکنیکی طور پر انہیں ناکارہ بنایا اور اپنے اہداف سے ان کا رخ تبدیل ہوگیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے میزائلوں کے ذریعے نہ صرف افغانستان بلکہ اپنے ہی علاقے امرتسر کو بھی نشانہ بنایا، ہم فضا میں رافیل طیاروں کو خاص اہمیت دے رہے تھے اور اس کے بعد زمین پر ایس 400 سسٹم پر ہماری خاص توجہ تھی اور اس سسٹم کو آدم پور میں احتیاط سے نشانہ بنایا گیا ۔

    کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں ہے: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری تحویل میں کوئی بھی بھارتی پائلٹ نہیں ہے، یہ سوشل میڈیا پر چلنے والی باتیں اور مختلف ذرائع سے آنے والے فیک نیوز یا پروپیگنڈا ہے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت کی جانب سے درخواست کی گئی تاہم پاکستان نے واضح جواب دیا کہ ہم صرف اسی صورت بات چیت پر آمادہ ہوں گے جب ہم اپنا جواب دے دیں، 10 مئی کو ہمارا جواب تاریخی تھا جس میں کسی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ہماری جوابی کارروائی کے بعد ہندوستان نے جنگ بندی کی درخواست کی ۔

    اس تنازع نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بنا دیا: ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس تنازع نے ایک بار پھر سے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے جو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔

    ایک اور سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت جیسی 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیوں کہ یہ دونوں کے لیے تباہی کے مترادف ہے، اسی لیے پاکستان نے اس تنازع میں بہت ہی ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے، اور اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ مغربی سرحد پر تعینات افواج ، جو دہشت گردی سے نبردآزما ہیں، ان پر اثر نہ پڑے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکیابھارت نہیں جانتا کہ ہم جذبہ شہادت سے سرشار ایک مضبوط فوج ہیں ؟ ترجمان پاک فوج
    Next Article پشاور: رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور: رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

    مئی 11, 2025

    کیابھارت نہیں جانتا کہ ہم جذبہ شہادت سے سرشار ایک مضبوط فوج ہیں ؟ ترجمان پاک فوج

    مئی 11, 2025

    ایس-400 کی تباہی،پاک فضائیہ کا بھارت کے دفاع پر کاری وار

    مئی 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور: رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

    مئی 11, 2025

    امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت نے کی، ہم نے عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 11, 2025

    کیابھارت نہیں جانتا کہ ہم جذبہ شہادت سے سرشار ایک مضبوط فوج ہیں ؟ ترجمان پاک فوج

    مئی 11, 2025

    ایس-400 کی تباہی،پاک فضائیہ کا بھارت کے دفاع پر کاری وار

    مئی 11, 2025

    بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر آگئے

    مئی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.