Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں مئی 14, 2025

    افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہبازشریف

    Facebook Twitter Email
    Pakistan's armed forces crushed the enemy's aggression in a few hours, says Prime Minister
    بہادر افواج نے دشمن کی ناپاک جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ یاد رکھے گی کس طرح چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے اللہ کے کرم سے بھارت کے گھمنڈ اور غرور کو خاک میں ملادیا، اگر پانی بند کرنے یا جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو مزید طاقت سے جواب دیں گے اور بھارت کا کچھ بھی نہیں بچے گا ۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بُنیان مرصوص کی فرنٹ لائن چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے موقع پر معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں ۔

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

    وزیراعظم کو آپریشن کی تفصیلات اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں افواجِ پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے، افواج پاکستان نے دشمن کے حملے کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا ۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن نے نہتے شہریوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، بھارت کی جارحیت بے بنیاد اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، بہادر افواج نے دشمن کی ناپاک جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ یاد رکھے گی کس طرح چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کےفضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے گھمنڈ اورغرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں، ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھنے دیا، ہمارے شاہینوں نے دشمن کو جو ضرب لگائی یہ معمولی کارنامہ نہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو روایتی جنگ میں پیچھےچھوڑنے کے بھارتی دعوےخاک میں مل گئے، اگر بھارت نے ہمارا پانی بند کرنےکا سوچا بھی تو ریڈ لائن ہے، خون اور پانی پھر اکٹھا نہیں بہے گا، مسٹر مودی ! مکتی بانی کو کس نےٹریننگ دی تھی، سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ کس نے کیا پوری دنیا جانتی ہے ۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے اس دوران وہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی افغان پالیسی میں انقلابی تبدیلی
    Next Article بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.