پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 20 سے 24 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 20 سے 24 مئی کے دوران جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری ۔
شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں.گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا بھی امکان ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے،عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت ۔
پی ڈی ایم اے بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے،ہیلتھ/میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت ۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں، ترجمان