Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 اضلاع میں کامیاب کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت
    • خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب
    • وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، 90 زخمی
    اہم خبریں مئی 25, 2025

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، 90 زخمی

    Facebook Twitter Email
    Death toll from storms and gales in Punjab and Khyber Pakhtunkhwa rises to 19, 90 injured
    تیز ہوا، ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک کے مختلف حصوں میں شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 19 تک جاپہنچی جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے، دوسری جانب املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش بھی دیکھنے میں آئی ۔

    اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات ملیں ۔

    خیبر پختونخوا میں شدید ہواؤں اور ژالہ باری نے فصلوں اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کو شدید نقصان پہنچایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، صوبے بھر میں 113 سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جبکہ پشاور، مردان، خیبر، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔

    زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور اور جہلم میں 3،3، سیالکوٹ اور مظفرگڑھ میں 2،2 جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، ملتان، راجن پور، حافظ آباد، میانوالی، جھنگ اور لیہ میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، زیادہ تر اموات دیواریں یا چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں ایک بزرگ شخص دیوار گرنے سے جاں بحق ہوا، اٹک کے علاقے جند میں ایک بچہ دیوار گرنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فصلوں، درختوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، پیسکو کے مطابق 113 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جبکہ کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی معطل رہی ۔

    سوات، مردان، پشاور، خیبر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں آندھی اور ژالہ باری کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور مینگورہ میں طلبہ کو امتحانات اندھیرے میں دینا پڑے ۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش اور آندھی کی پیش گوئی کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا
    Next Article بھارتی کشیدگی کے دوران مختلف ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر کیلئےوزیر اعظم ترکیہ روانہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 اضلاع میں کامیاب کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 9, 2026

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 اضلاع میں کامیاب کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 9, 2026

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب

    ستمبر 8, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت

    ستمبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.