انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا انکار مسترد کرتے ہوئے ان کا پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا ۔
لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا جواب جمع کرایا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے موقف اپنایا کہ جب تک یہ ٹیسٹ نہیں ہوں گے، تفتیش مکمل نہیں ہو سکے گی ۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسران بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے اور انصاف ہوتا نظر آئے گا، اور یہ کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس سے 9 جون کو رپورٹ طلب کرلی ۔
یاد رہے کہ 14 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی تھی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے کئی بار یہ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا ، اب عدالت نے ایک بار پھر حکم دیا ہے کہ یہ ٹیسٹ کروایا جائے ۔