Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    • مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ میں نقل مکانی
    • 78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
    • فوج کو دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ترجمان پاک فوج
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت کیساتھ جنگ میں اپنی صلاحیتیوں کو استعمال کیا، کوئی بیرونی مدد نہیں ملی، جنرل ساحر شمشاد مرزا
    اہم خبریں

    بھارت کیساتھ جنگ میں اپنی صلاحیتیوں کو استعمال کیا، کوئی بیرونی مدد نہیں ملی، جنرل ساحر شمشاد مرزا

    جون 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We used our capabilities in the war with India, we did not receive any external help, General Sahir Shamshad Mirza
    ریئل ٹائم میں جو کچھ استعمال ہوا، وہ صرف پاکستان کی اپنی صلاحیت تھی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ 96 گھنٹوں پر مشتمل حالیہ تنازع کے دوران پاکستان نے مکمل طور پر اپنی اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا، کسی بھی بیرونی مدد کی ضرورت محسوس کی گئی اور نہ ہی کوئی مدد حاصل کی گئی ۔

    برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ دوست ممالک، چین نے سیٹلائٹ انٹیلیجنس سمیت کوئی خارجی معاونت فراہم کی ۔

    انہوں نے کہا کہ جو سازوسامان ہم نے استعمال کیا، وہ یا تو ملک میں تیار کیا گیا تھا یا پہلے سے حاصل شدہ تھا، لیکن ریئل ٹائم میں جو کچھ استعمال ہوا، وہ صرف پاکستان کی اپنی صلاحیت تھی ۔

    سینئر عسکری عہدیدار نے بھارت کے ساتھ 96 گھنٹوں پر محیط جھڑپ کو مکمل طور پر پاکستان کی اپنی قوت سے نمٹنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ہم نے مکمل تنازع اپنے وسائل سے لڑا، کہیں سے کوئی مدد نہیں آئی ۔

    جنرل شمشاد کے یہ بیانات پاکستان اور بھارت، دونوں جوہری قوتوں کے درمیان مختصر لیکن شدید عسکری تصادم پر ایک نادر سرکاری تبصرہ ہیں، اگرچہ انہوں نے اس تنازع کی درست تاریخ یا نوعیت واضح نہیں کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ حالیہ کشیدگی پچھلی سرحدی جھڑپوں سے مختلف تھی، اور اس بار شہری علاقوں پر بھی اس کے اثرات پڑے ۔

    انہوں نے صورت حال کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تنازع صرف مخصوص متنازع علاقوں، جیسے کشمیر تک محدود نہیں رہے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ سرحدوں پر تو نسبتاً سکون ہے، لیکن شہروں میں تناؤ بڑھ گیا ہے، آئندہ تنازعات مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہیں گے ۔

    پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے جنرل شمشاد نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات حل کرنے کا کوئی ’مؤثر اور منظم‘ طریقہ کار موجود نہیں، ہم صرف ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم او) ہاٹ لائن پر انحصار کرتے ہیں، ایسے انتظامات ہائی انٹینسٹی بحرانوں کے دوران ناکافی ہوتے ہیں ۔

    انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جب آپ ایک ’انتہا پسند ذہنیت‘ سے نمٹ رہے ہوتے ہیں تو بین الاقوامی مداخلت کی گنجائش بہت محدود ہو جاتی ہے، اس بار امریکا اور چند دیگر ممالک نے ضرور مداخلت کی، لیکن اب یہ راہداری بھی بہت محدود ہو چکی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Next Article ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    آزاد پاکستان کی غلام گردشیں

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025

    مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.