سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے کراچی کے علاقے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔
کراچی: پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ قائد آباد سےگرفتار چاروں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں ۔
انہیوں نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد 2024 میں دہشتگردی کی ٹریننگ کے لیے سجاول کے راستے سے بھارت بھی گئے تھے ۔
ایس ایس نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد ملا ہے ، مزیدف تفتیش جاری ہے ۔