Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت
    • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہو رہا ہے
    • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
    • کرک پوليس نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے،ڈی پی او
    • ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
    • لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، 5 شدید زخمی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے قطر کے وزیر تجارت کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » طالبان حکومت کے بعد پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا،بلاول بھٹو
    اہم خبریں

    طالبان حکومت کے بعد پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا،بلاول بھٹو

    جولائی 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Attacks on Pakistan increased by 40% after Taliban rule, says Bilawal Bhutto
    کابل نے وعدوں کا احترام نہ کیا تو دنیا دوستوں کے کردار سے اسکا محاسبہ کرے گی، بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

     چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، طالبان حکومت آنے کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ،دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، بھارت خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات کرے ۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے، ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کو شکست دینی ہے، ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز نے دہشت گردوں کی کمر توڑی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، ڈیجیٹل پروپیگنڈا عصر حاضر کا ایک اور پیچیدہ چیلنج ہے، دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار افراد کو سپردخاک کیا ۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ افغانستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، طالبان حکومت آنے کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ دنیا کے امن کیلئے لڑ رہا ہے، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، نوجوانوں کو فائر وال کے بجائے تیز رفتار انٹرنیٹ دینے کی ضرورت ہے ۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور سرحد نہیں ہوتی، بھارت الزام تراشی کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ بنے، بھارتی قیادت خطے کے امن کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے، کشمیر جیسے تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ضروری ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت ہمارے ساتھ بیٹھے، بات کرے اور مسئلہ کشمیر حل کرے، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی روش ترک کرے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی
    Next Article باجوڑ میں سرکاری گاڑی پر دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید،11 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 25, 2025

    ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت

    اکتوبر 25, 2025

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہو رہا ہے

    اکتوبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 25, 2025

    ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت

    اکتوبر 25, 2025

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہو رہا ہے

    اکتوبر 25, 2025

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 24, 2025

    کرک پوليس نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے،ڈی پی او

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.