باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب سرکاری گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 5 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ کے مطابق دھماکہ پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب ہوا ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔
حملے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار ناواگئی، دو پولیس اہلکار اور ایک مقامی عام شخص شامل ہیں ۔
دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔