وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورہ پر آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کرینگے ۔
وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر آذر بائیجان کے شہر شوشاکاراباخ پہنچے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
فذوالی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے ، اس دوران وزیر اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں ۔