Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
    • یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟
    • خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
    • ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر
    • پشتون قبائل کا مستقبل
    • جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب
    • شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
    • پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود
    اہم خبریں

    کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود

    جولائی 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Karachi: Death toll from building collapse rises to 16, many people still trapped under rubble
    رات تک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ روز گرنے والی عمارت سے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کا آپریشن تاحال جاری ہے، اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، تاحال کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی کے ایک محلے میں خستہ حال عمارت گرنے کے ایک روز بعد بھی لوگوں کو نکالنے کے لیے تاحال آپریشن جاری ہے، ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہے، جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور ایک 7 سال کا بچہ بھی شامل ہے ۔

    ریسکیو کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ملبہ گرنے سے قریبی عمارت کی سیڑھیاں بھی دھنس گئیں، تاہم عمارت کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

    سول ہسپتال کراچی کے اعداد و شمار کے مطابق 9 لاشیں ہسپتال لائی گئی تھیں، جب کہ ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا تھا،دوسری جانب شہید بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 6 کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔

    وزیربلدیات سعید غنی نے کہا تھا کہ متاثرہ عمارت کو 2 جون 2025 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا تھا، عمارت کی یوٹیلٹی سروسزختم کرنے کے لیے بھی خطوط لکھے گئے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں خط کےذریعے عمارت خالی کرانےکا کہا گیا تھا، سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی ۔

    دوسری جانب مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عمارت خالی کرانے کے حوالے کوئی ہدایات نہیں ملیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری
    Next Article خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

    جولائی 5, 2025

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 5, 2025

    یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

    جولائی 5, 2025

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 5, 2025

    پشتون قبائل کا مستقبل

    جولائی 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.