Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
    • وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم
    • وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی
    • ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات
    • لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی
    • بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال میں معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، صحت مند قرار
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    اہم خبریں جولائی 15, 2025

    برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    لندن:
    برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک نئی بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دو لاکھ پاؤنڈ کی تکنیکی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    یہ اعلان برطانیہ-پاکستان ٹریڈ ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے وزراء نے شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی مشاورت سے نئی بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

    اس کونسل میں نمایاں کاروباری شخصیات اور سرکاری حکام شامل ہوں گے، جو پالیسی اصلاحات، مارکیٹ تک رسائی کی رکاوٹوں کے خاتمے اور عالمی بہترین طریقہ کار کو اپنانے کے لیے تجاویز دیں گے۔ اس کے ذریعے تجارتی امکانات کو فروغ دینے کے لیے داخلی مشاورتی پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔

    اجلاس کی مشترکہ صدارت برطانیہ کے وزیر برائے تجارتی پالیسی و اقتصادی سلامتی ڈگلس الیگزینڈر اور پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کی۔

    دونوں وزراء نے ہر سال وزارتی سطح پر اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا تاکہ سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو نئی ترقیاتی راہیں مہیا کی جا سکیں۔

    ڈگلس الیگزینڈر نے کہا،

    "آج کا ٹریڈ ڈائیلاگ پاکستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی انڈسٹریل اسٹریٹجی میں صحت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کلیدی شعبے ہیں، اور ان میں تعاون کے ذریعے جدت، ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

    پاکستانی وزیر تجارت جام کمال خان نے برطانیہ کو اہم اقتصادی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

    "یہ ٹریڈ ڈائیلاگ تجارتی تعلقات کو زیادہ منظم اور مستقبل بین بنانے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ باہمی ترجیحات کو یکجا کر کے ہم دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے مواقع بڑھا سکتے ہیں۔”

    برطانیہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں میں معاونت کے لیے دو لاکھ پاؤنڈ کی تکنیکی امداد دینے کا اعلان کیا، جس سے سرمایہ کاروں کو رہنمائی، برطانوی و پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط اور آؤٹ باؤنڈ سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

    ٹریڈ ڈائیلاگ کے دوران دونوں ممالک نے حالیہ مہینوں میں 7.3 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 4.7 ارب برطانوی پاؤنڈ تک پہنچ چکا ہے۔

    اجلاس میں خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہیلتھ کیئر جیسے شعبوں پر توجہ دی گئی، جو برطانیہ کی صنعتی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

    برطانیہ کی انڈسٹریل اسٹریٹجی کاروبار، ہنر، جدیدیت، منصوبہ بندی اور ضوابط میں اصلاحات کے ذریعے ایک فعال اور کھلا کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    اس اسٹریٹجی اور یو کے-پاکستان ٹریڈ ڈائیلاگ کے اشتراک کے ذریعے برطانیہ نے پاکستان جیسے اہم شراکت دار کے ساتھ کھلی اور منصفانہ تجارت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
    Next Article افغان طالبان کے جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے متحرک، ویڈیو منظرعام پر
    Web Desk

    Related Posts

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

    اگست 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی

    اگست 21, 2026

    ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات

    اگست 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.