Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فيلډ مارشل عاصم منير کا کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان
    • ایرانی صدر کا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلیفون، پاکستان کو سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
    • سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی
    • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
    • ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کی خونی لڑائی، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ
    • افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے، اسحاق ڈار کا مطالبہ
    • ترکیہ نے اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا
    • پنجاب میں سیلاب سے 20 اموات، چنیوٹ اور جھنگ کو بچانے کیلئے بند میں شگاف ڈال دیا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط

    جولائی 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے میگا کرپشن اسکینڈل میں ہوش ربا انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں لگژری گاڑیاں، قیمتی جائیدادیں اور قیمتی اشیاء کی تفصیلات منظر عام پر آ چکی ہیں۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کی تاریخ کے بدترین کوہستان کرپشن اسکینڈل کو ابتدائی انکوائری سے باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا ہے۔ نیب خیبرپختونخوا کی حالیہ کارروائی میں مزید سنسنی خیز حقائق سامنے آ گئے ہیں۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد کیے جا چکے ہیں۔ نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلوگرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، جن میں 5 ارب روپے سے زائد موجود ہیں۔

    نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کرلی ہیں۔ مزید برآں، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں سے 109 جائیدادیں تحویل میں لی گئی ہیں۔ ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 رہائشی مکانات، 12 دکانیں، فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسز، جبکہ 175 کنال زرعی زمین شامل ہے۔ ان اثاثوں کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم شخصیات کی گرفتاری متوقع ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ گھپلا انتہائی منصوبہ بندی اور گٹھ جوڑ کے تحت انجام دیا گیا، جس میں سرکاری اہلکار، بدعنوان ٹھیکیدار، ملی بھگت کرنے والے بینک افسران اور دیگر افراد شامل تھے۔

    ملزمان نے حیران کن دیدہ دلیری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اربوں روپے خفیہ طور پر نکال لیے، جس کی کسی ادارے کو خبر تک نہ ہوئی۔

    نیب نے اسکینڈل میں ملوث کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے اکاؤنٹ میں 3 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی، جبکہ اس نے مبینہ طور پر کرپشن کی رقم سے سابق سینیٹر اعظم سواتی کا گھر بھی خریدا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان طالبان کے جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے متحرک، ویڈیو منظرعام پر
    Next Article جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار
    Web Desk

    Related Posts

    فيلډ مارشل عاصم منير کا کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

    اگست 29, 2025

    ایرانی صدر کا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلیفون، پاکستان کو سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش

    اگست 29, 2025

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

    اگست 29, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فيلډ مارشل عاصم منير کا کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

    اگست 29, 2025

    ایرانی صدر کا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلیفون، پاکستان کو سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش

    اگست 29, 2025

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

    اگست 29, 2025

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

    اگست 29, 2025

    ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کی خونی لڑائی، پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ

    اگست 29, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.