Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرپرستی یا حکومتی ناکامی! ذمہ دار کون؟
    • پاکستان عالمی امن کا خاموش محافظ
    • خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
    • انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا
    • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمت نہ دینے کی ہدایت
    • مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
    • 26نومبر احتجاج، وزیراعلیٰ گنڈاپور اور سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری،جاں بحق افراد کی تعداد 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
    اہم خبریں

    ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری،جاں بحق افراد کی تعداد 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    جولائی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rains continue to wreak havoc across the country, death toll rises to 245, report on damages so far released
    زیادہ تر اموات گھر گرنے، ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے ہوئیں، این ڈی ایم اے رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے  بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 245 ہوگئی، جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

    اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران نقصانات سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں ۔

    این ڈی ایم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 3 لوگ جاں بحق اور  2 افراد زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے ۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59  افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    اس دوران گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے،  آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں، زخمی ہونے والے افراد میں 232 مرد، 168خواتین اور 202 بچے شامل ہیں ۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 854 گھر گرے اور 208 مویشی ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات گھر گرنے، ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے ہوئیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات میں تشدد سے جاں بحق بچے کا معاملہ، استاد سمیت دو ملزمان گرفتار ، مدرسہ سیل
    Next Article زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرپرستی یا حکومتی ناکامی! ذمہ دار کون؟

    جولائی 24, 2025

    خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 24, 2025

    انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا

    جولائی 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرپرستی یا حکومتی ناکامی! ذمہ دار کون؟

    جولائی 24, 2025

    پاکستان عالمی امن کا خاموش محافظ

    جولائی 24, 2025

    خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 24, 2025

    انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا

    جولائی 24, 2025

    ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمت نہ دینے کی ہدایت

    جولائی 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.