وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے ملک کے پہلے سکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جدید ماڈل نوجوانوں کو روزگارکے قابل بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کے روڈ میپ پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کے پہلے سکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی گئی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید ماڈل نوجوانوں کو روزگارکے قابل بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھائے جائیں گے، حکومت نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم کے ساتھ ملک وبیرون ملک روزگارفراہم کررہی ہے ۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر 2 ماہ بعد روزگارکی فراہمی کے روڈ میپ پر عمل درآمد کا جائزہ خود لیں گے، بیرون ملک روزگار کیلئے ہنرمند افراد کی تیاری کو ترجیح دی جائے گی ۔