ایشیا کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوگیا اور شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا، میگا ایونٹ میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 21 ستمبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے ۔
ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں ۔
ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکو افغانستان اور ہانگ کانگ کےدرمیان کھیلاجائےگا، 12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ یو اے ای کے خلاف 17 ستمبر کو کھیلے گا۔ ایشیا کپ میں 20 ستمبر سے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگا، 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ کھیلا جائےگا ۔
پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبرکو ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا ۔