Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    • اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    • خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری
    • افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز
    • پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اور صوبائی اسملی کے 13 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
    • سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مودی سرکار کا جھوٹ، بھارت کا زوال اور ابھرتی عالمی بے اعتمادی . تحریر: ثوبیہ جے مقدم (سابق صوبائی وزیر، گلگت بلتستان)
    اہم خبریں

    مودی سرکار کا جھوٹ، بھارت کا زوال اور ابھرتی عالمی بے اعتمادی . تحریر: ثوبیہ جے مقدم (سابق صوبائی وزیر، گلگت بلتستان)

    اگست 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایک وقت تھا جب الفاظ کے جال میں سچ کو قید کر لیا جاتا تھا اور مودی سرکار کا زہر آلود بیانیہ جمہوریت کا لباس پہن کر عالمی فورمز پر خوشبو بکھیرتا دکھائی دیتا تھا۔ لیکن سچ کی فطرت ہے کہ وہ کبھی نہ کبھی ابھر کر آتا ہے اور آج دنیا کی آنکھوں سے دھند چھٹ چکی ہے۔ نہ صرف عالمی ضمیر بیدار ہو چکا ہے بلکہ خود بھارت کے اندر سے سچ کی دبی دبی صدائیں اب گرج بن کر گونجنے لگی ہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ جو کل تک صرف ایک خوشامدی ساز بن چکی تھی، آج وہیں سے مودی حکومت کی ناکامیوں پر سوالات بلند ہو رہے ہیں۔ عسکری غرور کا غرناطہ رافیل طیارے کی پنجاب میں حادثاتی تباہی کے ساتھ زمیں بوس ہوا اور جواب میں جو مؤقف سامنے آیا، وہ کسی سنجیدہ ریاست کے بجائے ایک غیر مستحکم ذہن کی عکاسی کرتا تھا۔ چاکلیٹ پر "پاکستانی لیبل” دیکھ کر دہشتگردی کا شور مچانا کوئی مزاحیہ فلم نہیں، بلکہ بھارت کے حکومتی بیانئے کی ذہنی پستی کا ثبوت ہے۔ یہ صرف ایک طیارے یا ایک جھوٹ کا معاملہ نہیں رہا۔ یہ اس سوچ کا زوال ہے جو طاقت کو حق سمجھ بیٹھی تھی۔ امریکہ جیسے پرانے اتحادی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھلی نکتہ چینی، صدر ٹرمپ کا انتباہی لہجہ اور عالمی میڈیا کی بیداری۔ یہ سب مودی حکومت کے لئے آئینہ ہیں۔ آئینہ جو دکھا رہا ہے کہ خالصتان تحریک سے لے کر کشمیر تک، بھارت کے زخم اب چھپائے نہیں جا سکتے۔

    بطور ایک پاکستانی اور بطور ایک اہلِ گلگت-بلتستان شہری، مجھے اس سچائی پر فخر ہے کہ ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے، نہ صرف لفظوں سے بلکہ جذبوں اور قربانیوں سے۔ گلگت بلتستان کے جوان، بزرگ، مائیں، بہنیں، سب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنا تن، من، دھن، سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، یہاں تک کہ آخری سانس بھی کشمیر کی آزادی کے نعرے میں ڈھل جائے۔ ہم جانتے ہیں کہ مودی سرکار نے اپنے جھوٹے نقشوں میں گلگت-بلتستان کو بھی شامل کرنے کی جسارت کی لیکن ہم اُن نقشوں کو بھی جلا دیں گے اور اُن خوابوں کو بھی جو ہمارے تشخص، ہماری سرزمین اور ہماری آزادی کو مٹانے کی ناپاک کوشش کرتے ہیں۔

    خالصتان تحریک کی بازگشت ہو یا کشمیر کے بچوں کی چیخیں، دنیا اب یہ سوال پوچھ رہی ہے "تمہاری جمہوریت کہاں ہے؟ تمہاری رواداری، تمہارا سیکولرازم کہاں سو گیا ہے؟” میں سلام پیش کرتی ہوں ان بہادر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو جنہوں نے جھوٹ کے ایوان میں سچ کی مشعل روشن کی۔ یہ مشعل ایک دن وہ روشنی بنے گی جو اندھیرے میں ڈوبے ہوئے کسان، اقلیتیں، دلت، عیسائی، اور ہر مظلوم کیلئے امید کا چراغ بنے گی۔

    ہم خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ سچ بولنا ہماری روایت ہے۔ ہم نہیں جھکیں گے کیونکہ سچائی ہمارا اثاثہ ہے۔ ہم نہیں رکیں گے کیونکہ کشمیر کی آزادی ہمارا وعدہ ہے۔ اور یہ وعدہ ہم ہر روز اپنے ضمیر، اپنے شہیدوں، اور اپنے رب کے سامنے دہراتے ہیں "کشمیر بنے گا پاکستان” اور گلگت-بلتستان اس جدوجہد کا ناقابلِ شکست محاذ رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 25 مشتبہ افراد گرفتار
    Next Article میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے ایک مجرم کو قید کی سزا، 50 ملزمان اشتہاری قرار
    Web Desk

    Related Posts

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری

    نومبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نومبر 23, 2025

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز

    نومبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.