باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قیام امن کیلئے مقامی عمائدین اور شدت پسندوں کے درمیان منعقدہ جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا، جرگے میں قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔
باجوڑ: جرگے میں ماموند کے تمام قبائل، مشران اورمقامی سیاسی رہنما شریک ہوئے، جنہوں نے شدت پسندوں سے مذاکرات کئے ، عمائدین کے مطابق شرکا سفید پرچم تھامے جرگے میں شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق جرگے مشران نے دہشتگردوں کے ساتھ علاقہ چھوڑنے پر بات چیت کی تاہم دیہشتگردوں نے کل تک مہلت مانگ لی جس کے بعد جرگہ کل دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔
جرگہ عمائدین نے تصدیق کی ہے کہ باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا اور دوسرا راؤنڈ کل دوبارہ ہوگا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تحصیل ماموند کے 16 دیہات میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا کہنا ہے کہ تحصیل ماموند کے تمام اسکول سکیورٹی حالات کے پیش نظریکم سے 8 اگست تک بند رہیں گے ۔